اگر آپ ممکنہ کلائنٹس کے ساتھ بامعنی طور پر جڑنا چاہتے ہیں تو اپنے شراکت دار لنک کو فروغ دینا بس اسے شیئر کرنے تک محدود نہیں ہوگا؛ آپ کو ایک "بڑا آئیڈیا" تیار کرنا ہوگا۔
براہ کرم نوٹ کریں کہ اس مضمون میں زیر بحث موضوع کو مالیاتی مشورہ نہ خیال کیا جائے اور یہ صرف تعلیمی مقاصد کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
بڑا آئیڈیا کیا ہے؟
بڑا آئیڈیا اشتہار کے اندر آنے والی ایک اصطلاح ہے جو مارکیٹنگ کی مہم بنانے کا ایک طریقہ بتاتی ہے۔
اپنا آئیڈیا فروغ دینا
خود اپنا بڑا آئیڈیا فروغ دینے کے دو طریقے ہیں:
برجستہ
جب کوئی شخص کسی آئیڈیا پر زور نہیں دیتا ہے تو یہ بتاتی ہے، اور مکمل طور پر اسکریچ سے ان کے آئیڈیا کی ذہن شوئی شروع کرتی ہے۔
- کاغذ کی سادہ شیٹ یا دستاویز سے شروع کریں۔
- اپنے ذہن کو تمام اثرات، بشمول رجحانات، ثقافت، بہترین طرز عمل، وغیرہ سے صاف رکھیں۔
- بڑے آئیڈیا پر توجہ مرکوز مت کریں، اسے "دریافت" کرنے کے لیے اس واضح حالت میں خود کو وقت دیں۔
یہ طریقہ مزید لچکدار ہے، جو تجربہ کرنے کی سہولت اور آپ کو مکمل تخلیقی آزادی دیتا ہے - تاہم نتائج کم قابل قیاس ہوتے ہیں کیونکہ یہ طریقہ ڈیٹا پر مبنی نہیں ہے۔
تحقیق کردہ
یہ ایک ایسے طریقے کو بتاتا ہے جس میں آپ مارکیٹنگ کی اپنی مہم کے مدنظر ایک آئیڈیا تخلیق کرنے کیلئے ڈیٹا اور تحقیق کا استعمال کرتے ہیں۔
- آئیڈیاز کی ایک فہرست بنائیں۔
- کلائنٹ کے اپنے موجودہ گروپ سے ڈیٹا اکٹھا کریں۔
- ڈیٹا پر غور کرتے ہوئے، اپنی فہرست کا انداز لگائیں-
- سنگدل بنیں، اور ہر اس آئیڈیا کو خارج کر دیں جو ڈیٹا میں فٹ نہیں آتا ہے۔
یہ طریقہ مزید سخت ہے، لیکن ڈیٹا کا تحفظ فراہم کرتا ہے - یہ شناخت کرنا بھی آسان تر ہے کہ آپ کی مارکیٹنگ کی مہم کے دوران کیا چیز کارگر ہوئی (اور کیا چیز نہیں ہوئی)۔
یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کون سا طریقہ پسند کرتے ہیں؛ در اصل، دونوں کے بہترین حصوں کو ملانا آپ کے لیے قابل ترجیح ہو سکتا ہے (یہ واقعی آپ کی ترجیح پر منحصر ہوتا ہے)۔ ان طریقوں کی اہمیت یہ ہے کہ آپ کو مارکیٹنگ کی مہم تخلیق کرنے کا دھیان ہے اور آپ اس کی کارروائی سے واقف ہیں۔
کیا چیز بڑے آئیڈیا کو بڑا بناتی ہے؟
اپنا آئیڈیا ٹیسٹ کرتے وقت درج ذیل پر غور کریں:
- کیا یہ جذباتی لحاظ سے آپ کے کلائنٹ کے گروپ سے جڑا ہوا ہے؟
- کیا یہ میرے مقابلے سے نمایاں ہے؛ کیا یہ ممتاز ہے؟
- کیا اس سے میرے کلائنٹ کے گروپ کی قدر بڑھتی ہے؟
- کیا یہ اس قدر عالمگیر ہے کہ دنیا کے کسی بھی حصے سے میرا کوئی کلائنٹ اس سے جڑ سکتا ہے؟
اگر آپ نے ان میں سے کسی بھی سوال کا جواب 'نہیں' میں دیا تو، پھر آئیڈیا پر دوبارہ غور کرنے یا اس میں تبدیلیاں کرنے کی اچھی وجہ موجود ہو سکتی ہے۔
مارکیٹنگ کی مہم کے وسائل
پارٹنر کے بطور آپ کے لیے ایسے وسائل دستیاب ہیں جو مارکیٹنگ کے آپ کے بڑے آئیڈیا میں مدد کریں گے۔ آئیے ہم ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
کارکردگی کے اعداد و شمار
اپنے ذاتی علاقہ> رپورٹیں> کارکردگی کے اعداد و شمار میں لاگ ان کر کے اسے تلاش کریں۔
یہ علاقہ ٹریک کرتا ہے کہ آپ کے شراکت دار لنکس کی کارکردگی کیسی ہے، بشمول یہ کہ کتنے لوگوں نے ان پر کلک کیا اور استعمال کرنے بعد رجسٹر کیا۔ آپ ڈیٹا کو بہتر بنانے کے لیے ٹائم فریم اور ملک جیسے معیار بھی طے کر سکتے ہیں۔
آپ کی کمپین کی افادیت کو بڑھانے میں آپ کی مدد کے لیے بہت سارے پیمانے موجود ہیں، ہم تجویز کرتے ہیں کہ ان سے واقفیت حاصل کرنے کیلئے کچھ وقت صرف کریں۔
پرومو مواد
اپنے ذاتی علاقہ > پرومو > پرومو مواد میں لاگ ان کر کے اسے تلاش کریں۔
سبھی تشہیری مواد کو باآسانی دستیاب ٹیگز کے ذریعے مقبول، حالیہ اور قابل تبدیلی کے لحاظ سے ترتیب دیا جا سکتا ہے۔
ذاتی علاقہ (PA) میں دستیاب پرومو مواد یہ ہیں:
- بینرز
- ویڈیوز
- لینڈنگز
- GIFs
- لوگوز
سبھی مواد آپ کی ضروریات پوری کرنے کیلئے خاصی حد تک حسب ضرورت بنایا جا سکتا ہے؛ اس کے سائز اور زبان میں ترمیم کی جا سکتی ہے اور تھیم کے لحاظ سے بھی قابل ترتیب ہے۔ استعمال کرنے کیلئے، بس آپ کو جو درکار ہے اس پر کلک کریں، اپنی ترجیحات سیٹ کریں اور کوڈ/لنک حاصل کریں پر کلک کریں اور کوڈ/لنک کاپی کریں پر جائیں۔ جہاں موزوں وہاں اسے ڈسپلے کرنے کیلئے استعمال کریں، جب کوئی اس پر کلک کرتا ہے تو اسے اس صفحہ پر لے جایا جاتا ہے جہاں وہ کارروائی انجام دے سکتا ہے۔
لوگوز صرف ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے دستیاب ہیں۔
لنکس
لنکس میں، آپ شیئر کرنے کے لیے متعدد URLs تیار کرتے ہیں، اور پروموشن کے مقاصد کے مدنظر یا (مخصوص قسم کے اکاؤنٹس کے) رجسٹریشن کی اجازت دینے والے موقع کے لیے ٹریفک کو مخصوص صفحات پر بھیجنے کے لیے انہیں حسب ضرورت بنایا جا سکتا ہے۔
آپ کی کمپین میں پرومو مواد اور لنکس کا اسمارٹ استعمال اسے وہ کال ٹو ایکشن دے سکتا ہے جو ممکنہ کلائنٹس کو اہل قرار پانے والے پارٹنرز میں بدلنے کے لیے اس کو درکار ہوتا ہے۔
Exness اشتہارات کی ہدایات
کوئی مہم شروع کرنے سے پہلے، یقینی طور پر خود کو Exness اشتہار کی ہدایات سے مانوس کر لیں، کیونکہ اس سے یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ آپ کی مہم میں کیا چیز شامل کی جا سکتی ہے اور نہیں کی جا سکتی ہے۔
ہمیں امید ہے کہ آپ کے بڑے آئیڈیا، آپ کے پس پشت Exness کے وسائل، اور ہماری ہدایات کو تسلیم کرنے سے، آپ کی مہم نئے لیڈز اور تبدیلیوں کو راغب کرے گی۔
Comments
0 comments
Article is closed for comments.