اچھا ڈیٹا سونے کی نئی کان جیسا ہے اور آپ یقینا اپنی مہمات کو بہترین طریقے سے تیار کرنے کے لیے درکار تمام معلومات چاہیں گے۔ Facebook انضمام کے ذریعے آپ کو Exness کارکردگی رپورٹس کے لیے Facebook سے ڈیٹا موصول ہوگا اور اس کے ذریعے آپ اپنی Facebook مہمات کو تبادلوں کی بنیاد پر بہتر بناسکتے ہيں۔
سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اسے خود کرنا بہت آسان ہے اسی لیے ہم آپ کو اس مضمون میں ان تمام مراحل کے متعلق رہنمائی فراہم کریں گے۔ آخر میں، اس انضمام کو سیٹ اپ کرنے کیلئے آپ کو پکسل ID اور ایکسیس ٹوکن درکار ہوگا۔
اس سے پہلے کہ آپ شروع کریں براہ مہربانی یہ یقینی بنالیں کہ آپ کے پاس Facebook Business اکاؤنٹ موجود ہے۔ اگر نہیں تو آپ یہاں ایک اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔
پکسل جنریشن
Facebook پکسل آپ کی ویب سائٹ پر لگائی گئی کوڈ کی رپورٹنگ اسٹرنگ ہوتی ہے جو کنورژنز رپورٹ کرنے کی سہولت دیتی ہے، یہ ناظرین تشکیل دینے میں مددگار انسائٹس حاصل کرنے کیلئے مفید ہے۔ آپ کو اپنے پوسٹ بیکس انضمام کیلئے پکسل ID نمبر حاصل کرنے کی خاطر پکسل بنانا ہوگا۔
پکسل بنانے کا طریقہ یہ ہے:
- Facebook Business Manager میں اپنی کاروباری ترتیبات پر جائیں۔
- اپنا کاروباری اکاؤنٹ منتخب کریں۔
- ڈیٹا کے ذرائع پر کلک کریں۔
- پکسلز منتخب کریں۔
- شامل کریں کے بٹن پر کلک کریں۔
- اپنے پکسل کا نام درج کریں؛ اگر آپ چاہیں تو اس موقع پر اپنی ویب سائٹ کا URL بھی درج کر سکتے ہیں۔
- جاری رکھیں پر کلک کریں۔
- اپنی ویب سائٹ پر یہ پکسل انسٹال کرنے کیلئے، ابھی پکسل سیٹ اپ کریں پر کلک کریں۔ اگر آپ Business Manager میں ہی رہنا چاہتے ہیں تو میرے کاروبار کا نظم کرنا جاری رکھیں پر کلک کریں۔
- آپ کا پکسل ID نمبر ہمیشہ آپ کے Facebook بزنس اکاؤنٹ میں پکسل کی معلومات کے تحت ڈسپلے ہوتا ہے، اور آگے چل کر سیٹ اپ کے عمل میں درکار ہوتا ہے۔
آپ اپنے کلائنٹس کیلئے جو بھی تعارفی صفحہ بنائیں اس پر اپنا پکسل اور شراکت دار لنک دونوں لاگو کرنا یاد رکھیں تاکہ اپنے ذاتی علاقہ کے ساتھ Facebook انضمام سے مستفید ہو سکیں۔
ٹوکن کی تخلیق
آپ کی تشہیری کمپین کی خاطر کنورژن API استعمال کرنے کیلئے ایکسیس ٹوکنز درکار ہوتے ہیں اور آپ کا پکسل بننے کے بعد انہیں سیٹ اپ کیا جانا چاہیے۔
ٹوکن جنریٹ کرنے کا بہترین تجویز کردہ طریقہ یہ ہے:
- Facebook کا کاروباری ترتیبات صارفین کا سیکشن ملاحظہ کریں۔
- ڈیٹا کے وسائل > پکسلز کھولیں۔
- پکسل منتخب کریں اور پھر Events Manager میں کھولیں پر کلک کریں۔
- پکسل کا انتخاب برقرار رکھتے ہوئے ترتیبات کے ٹیب پر کلک کریں۔
- نیچے اسکرول کر کے کنورژنز API سیکشن پر جائیں، پھر ایکسس ٹوکن جنریٹ کریں پر کلک کریں۔
- آپ ایکسیس ٹوکن پر کلک کر کے اسے کاپی کر سکتے ہیں؛ پوسٹ بیک سیٹ اپ کرتے وقت آپ کو اس کی ضرورت ہوگی۔
پوسٹ بیک سیٹنگز
اپنا پکسل سیٹ اپ کرنے اور ایکسیس ٹوکن جنریٹ کرنے کے بعد، اب آپ اپنے شراکت دار کے ذاتی علاقے میں پوسٹ بیکس بنا سکتے ہیں۔
پوسٹ بیکس سیٹ اپ کرنے کا طریقہ یہ ہے:
- اپنے Exness کے شراکت دار کے ذاتی علاقے میں سائن ان کریں۔
- انضمامات کے سیکشن پر جائیں۔
- Facebook پر کلک کریں۔
- Facebook انضمام کے صفحہ پر، اپنا ایکسیس ٹوکن اور پکسل ID درج کریں (جو آپ کے Facebook Business کے ترتیبات والے علاقے میں موجود ہیں)۔
- پوسٹ بیکس کا سیٹ اپ مکمل کرنے کیلئے فعال کریں پر کلک کریں۔
آپ کے Facebook for Business اور Exness شراکت دار اکاؤنٹس کا انضمام اب کامیابی سے ہوگیا ہے۔
Comments
0 comments
Please sign in to leave a comment.