لاگت فی لیڈ (CPL) ایک ایسا ایفیلیٹ ماڈل ہے جس میں کمیشن کی ادائیگی اس وقت کی جاتی ہے جب صارف مخصوص کارروائی کرتا ہے یعنی نئے/منفرد Exness کلائنٹ کے بطور رجسٹریشن۔
نوٹ: رجسٹریشن کو اس صورت میں درست مانا جاتا ہے جب کلائنٹ اپنا ای میل پتہ اور فون نمبر فراہم کرے۔
- CPL پروگرام کے تحت سائن اپ کرنے کا طریقہ
- اہلیت کے تقاضے کیا ہیں؟
- کیا پے آؤٹ کا کوئی تقاضا ہے؟
- CPL پے آؤٹ کا شیڈول
CPL پروگرام کے تحت سائن اپ کرنے کا طریقہ
ہمارے CPL پروگرام کے تحت ڈیجیٹل ایفیلیٹ کے طور پر سائن اپ کرنے کیلئے، رجسٹریشن کے دوران معاوضہ کے ماڈل کے طور پر CPL منتخب کریں۔
ایسا کرنے پر، کلائنٹس کو راغب کرنے کے لیے آپ کو ایک مخصوص شراکت دار لنک دیا جائے گا۔ آپ کو ہمارے CPL ماڈل کے مطابق ادائیگی کی جائے گی اور پے آؤٹ ٹیبل کے مطابق آپ کے ریفرل کی رجسٹریشنز کے لحاظ سے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
اہل ہونے کے تقاضے کیا ہیں؟
CPL ماڈل کے ذریعے حاصل کردہ کلائنٹ کی اہلیت کے لیے تقاضے حسب ذیل ہیں:
- کلائنٹ کے فون کی توثیق
- کلائنٹ کی ای میل کی توثیق
کیا پے آؤٹ کا کوئی تقاضا ہے؟
جی ہاں، کنورژن ریٹ کے لحاظ سے ہمارے پے آؤٹ کے کچھ تقاضے ہیں۔
پے آؤٹ کیلکولیٹ کرنے سے قبل، سسٹم الحاق یافتہ کے متعارف کرائے گئے کلائنٹس کیلئے اہل رجسٹریشن (فون/ای میل) سے پہلی بار کے ڈیپازٹ (FTD) کیلئے کنورژن ریٹس چیک کرتا ہے۔ اگر کنورژن ریٹ طے کردہ 6% کے تقاضے پر پورا اترتا ہے تو ہم تمام اہل کلائنٹس کیلئے ادائیگی کرتے ہیں۔
نوٹ: اگر مذکورہ بالا تقاضا پورا نہ کیا گیا ہو تو کمپنی کے پاس حساب کے ماہ میں ایفیلیٹ کے تمام پے آؤٹس مسترد کرنے کا حق ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم ہمارا معاہدہ ملاحظہ کریں۔