"CPA" سے مراد "لاگت فی کارروائی / لاگت فی حصول" ہے، اس کا مطلب ایک تشہیری ماڈل ہے جہاں پبلشرز (ایفیلیٹس) کو کسی ایسی کارروائی کے لیے ادائیگی کی جاتی ہے جو ان کی مارکیٹنگ کی کارکردگی جیسے کہ فروخت، کلک، رجسٹریشن، آرڈر وغیرہ کے براہ راست نتیجہ کے طور پر انجام دی جاتی ہے۔
ہمارا CPA پروگرام ایفیلیٹ کے ایک ایسے ماڈل کو فالو کرتا ہے جہاں صارف کی جانب سے مخصوص کارروائی یعنی پہلی بار کا ڈیپازٹ (FTD) پر کمیشن کی ادائیگی ہوتی ہے۔ FTD کا حساب لگانے کیلئے پہلے ڈیپازٹ کے 24 گھنٹے کے اندر کیے گئے ڈیپازٹس کی رقوم کو جمع کیا جاتا ہے۔ یہ رقم ایفیلیٹس کی ادائيگی کا تعین کرنے کے لئے نہایت اہم ہے۔ پے آؤٹس کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لیے، براہ کرم یہ ٹیبل ملاحظہ کریں۔
اگر آپ Exness کے ساتھ ایفیلیٹ شراکت دار بننے کا انتخاب کرتے ہیں تو کلائنٹس کو راغب کرنے کے لیے آپ کو ایک مخصوص شراکت دار لنک دیا جائے گا۔ آپ کو ہمارے CPA ماڈل کے لحاظ سے ادائيگی کی جائے گی اور آپ کے ریفرل کی جانب سے کیے گئے ڈیپازٹس کی بنیاد پر معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
اہم پوائنٹس:
- کم از کم قابل اجازت FTD USD 10* ہے۔
- کیے گئے ڈیپازٹ کی تائید کے لیے کلائنٹس کو ضروری تجارتی سرگرمی دکھانا ضروری ہے۔
- پہلے ایک ماہ کے دوران، انعام کا اہل قرار پانے کے لیے کم از کم 5 کلائنٹس کو راغب کرنا ضروری ہے۔
- کلائنٹ کی اہلیت ہماری شرائط و ضوابط کے مطابق پوری کی جاتی ہے۔
*ویتنام میں کلائنٹس کے لیے کم از کم قابل اجازت ڈیپازٹ USD 15 ہے۔
نوٹ:
- مذکورہ بالا پوائنٹس تکنیکی لحاظ سے اہل قرار پاتے ہیں لیکن انعام کے پے آؤٹ کی گارنٹی نہیں دیتے ہیں۔
- پروبیشن کی مدت کے باعث کمیشن کی ادائیگی میں تاخیر ہو سکتی ہے یا اسے منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے براہ کرم (i.) از ہمارا ڈیجیٹل ایفیلیٹ معاہدہ۔